• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریشہ دوانیوں سے علاقائی امن تباہ ہوسکتا ہے: مفتی فلسطین

جمعہ 13-02-2015
in فلسطین
0
plf destroying-peace
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین اور دیار مقدسہ کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین الشیخ محمد حسین نے خبردار کیا ہے کہ یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کا نام ’’ہیکل سلیمانی‘‘ مشہور کرنے کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں جن کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مفتی اعظم فلسطین کے دفتر سے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے، اس کا نام تبدیل کرنے اور اس کے خلاف جاری دیگر ریشہ دوانیوں کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں اور خطے کا امن بھی تباہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی تنظیمیں اور اسرائیلی ریاست ایک منظم اور طے شدہ حکمت عملی کے تحت مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں جاری انتخابی مہم سے صاف صاف دکھائی دیتا ہے کہ اس مہم میں مسجد اقصیٰ کے خلاف زہرافشانی کی جا رہی ہے۔ مسلمانوں کے قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے دعوے اور وعدے کیے جا رہے ہیں۔ صہیونی سیاسی جماعتوں میں قبلہ اول کے حوالے سے پایا جانے والا یہ رحجان نہایت خطرناک ہے۔

الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کا ایک ایک ذرہ تمام مسلمانوں کی اجتماعی ملکیت ہے جس پر کسی دوسرے مذہب کے ماننے والوں کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہودی اپنے جن مقدس مقامات کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہیں وہ من گھڑت واقعات پر مبنی اور حقائق سے انحراف ہے۔ اسرائیل اور صہیونی تحریک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کو ان کے قبلہ اول سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.