مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قبرص میں موجود فلسطینی تارکین وطن کی نمائندہ شخصیات اور حکومتی نمائندوں کے مابین گذشتہ روز دارالحکومت نیقوسیا میں مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں نیقوسیا میں موجود فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں پناہ گزینوں کو سہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔
قبرص میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کے ایک مندوب نیکولا خطاب نے کہا کہ انہوں نے تنظیم آزادی فلسطین کے بیرون ملک موجود شہریوں کے معاملات کو ڈیل کرنے والے شعبے سے رابطے کیے ہیں اور انہیں قبرص حکومت کے ساتھ طے پائے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قبرص میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے ہیں۔ حکومت نے ہمارے تمام جائز مطالبات پورے کرنے اور پناہ گزینوں کو عالمی قوانین کے تحت ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبرص کے دارالحکومت میں موجود پناہ گزین کیمپ "الایواء” میں فلسطینی پناہ گزین منگل تک قیام وہاں قیام کریں گے، اس کے بعد انہیں کیمپ سے باہر بہتر رہائش فراہم کی جائے گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
