• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قابض یہودیوں نے نابلس میں سیکڑوں زیتون کے درخت اکھاڑ پھینکے، الخلیل پر دھاوے جاری

ہفتہ 17-03-2012
in فلسطین
0
plf throws
0
SHARES
0
VIEWS

plf throws

سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کے بعد مغربی کنارے میں آباد کی گئی 150 کے لگ بھگ یہودی بستیوں کے آباد کاروں نے فلسطینی املاک پر حملے جاری رکھتے ہوئے نابلس میں سیکڑوں زیتون کے درخت اکھاڑے پھینکے، ادھر شرپسندوں کی جانب سے الخلیل میں تفریحی دورے جاری ہیں۔

 

شمالی مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کےامور کے ذمہ دار غسان ڈگلس کا کہنا تھا کہ بستی ’’یش کودش‘‘ کے درجنوں غاصب آباد کاروں نے دوما نامی فلسطینی گاؤں کے مغربی علاقے اللحف پر حملہ کیا اور 220 زیتون کے درخت جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔
ادھر مغربی کنارے کے قدیم تاریخی شہر الخلیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں تفریحی تقریبات کا انعقاد کیا جس میں شرکت کے لیے سیکڑوں غاصب یہودیوں نے شہر کا رخ کیا۔ الفوار کیمپ کے قریب الحدب کے علاقے میں کھانے پینے اور موسیقی کی ان محافل میں شرکت کے لیے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کا ہجوم لگ گیا۔
قابض آباد کار علاقے میں جگہ جگہ کیمپ اور خیمے لگا کر بھی موسیقی کی محفلیں سجا کر مقامی فلسطینیوں کے لیے باعث طیش بنتے رہے۔
یطا کے علاقے میں یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی اور حفاظت میں دھاوا بولا اور اہل علاقہ کو زبردستی بے دخل کر کے یہاں محفل موسیقی کا انعقاد کیا۔ بنی نعیم، یطا اور دیگر متعدد علاقوں کے مکینوں نے بتایا کہ ان کے علاقوں میں بھی یہودی لہو لعب کی محافل کا سلسلہ جاری رہا ۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.