قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم کے مختلف علاقوں سے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا اور حال ہی میں رہائی پانے والے الخلیل کے رہائشی ایک اسیر کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین متعدد فوجی جیپوں میں سوار اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل پر دھاوا بول دیا اور جبل ابو رمان سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ عماد ابو عائشہ کو گھر سے حراست میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 24 سالہ عبدلموتی قواسمی کو اس کے گھر سے تلاشی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے نے بتایا کہ فوجیوں نے قواسمی کے ساتھ انتہائی برا سلوک رکھا اور انہیں ہتھکڑی اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر لے گئے۔
صیہونی فوجیوں نے بیت لحم میں موجود عائدہ مہاجر کیمپ سے دو فلسطینی کو گرفتار کر لیا اور اس کے علاوہ دو فلسطینیوں کو طلبی کے نوٹس بھجوا دیئے۔
اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ یروشلم میں سلوان قصبے سے محمود عودے کو ان کے آبائی گھر سے گرفتار کرلیا۔
الخلیل کے یطہ قصبے میں قابض فوجیوں نے رہائی پانے والے اسیر نبیل ابو قبیطہ کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔
اس کے علاوہ الخلیل کے دوسرے مضافات میں بھی اسرائیلی فوجیوں نے دھاوا بول دیا اور فوار مہاجر کیمپ اور اس کے قریبی تین دیہات کےد اخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور راہ گیروں کی شناختی کارڈ چیک کرنے لگے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین