(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رسا ں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،17 فلسطینی شہریوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو ہراساں کرنے کا عمل مستقل جاری ہے،گزشتہ روز پیر کو مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 17 فلسطینی شہری گرفتار کرلیے۔بعد ازاں انکو نامعلوم حراستی مرکز پر منتقل کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں 13 افرا د کی مغربی کنارے جبکہ 4 افراد کی بیت المقدس سے گرفتاری کا دعوی کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نور شمس نامی پناہ گزین کیمپ سے اسرائیلی فوج نے اسام العلول نامی فلسطینی شہری کو اس کے کم عمر بیٹے سمیت حراست میں لے لیا۔جب کہ الخلیل کے شمال میں واقع ال عروب نامی پناہ گزین کیمپ سے پانچ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے تفتیش کے نام پر 12 سالہ فلسطینی بچے سمیت متعدد افراد کو حراستی مرکز میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے۔
