(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول اور انتہائی مقدس مقام ہے جسے قابض حکام کی منظوری سے یہودی شر پسند اور طالبعلم پولیس اور فوج کی نگرانی میں بےحرمتی کا نشانہ بناتے ہیں اور مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں اور یہودی طالب علموں نے شرپسندی پھیلاتے ہوئے صہیونی فوج اور پولیس کی موجوگی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی جس کے نتیجے میں عبادت کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں اور صہیونی شرپسندوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صہیونی فوج کی موجودگی میں یہودی آبادکار فلسطینی نمازیوں پر تشدد کرتے ہوئے مسجد سے بے دخل کر نے پر مجبور کرتے ہیں جس کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں ااور شرپسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد قابض صہیونی فوجی بےگناہ فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے انہیں سنگین سزائیں دیتے ہیں ۔