قابض اسرائیلی فوج نے وفا الاحرار معاہدے کے تحت رہا ہونے والے اسیر شادی بلاونا کے گھر پر چھاپا مارا اور ان کی والدہ کو حراست میں لے لیا۔
بلاونا خاندان نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے تقریبا رات دو بجے گھر پر چھاپا مارا اور گھر کے تمام ارکان کو ایک کمرے میں قید کردیا۔
فوجیوں نے بہت جارحانہ انداز میں گھر کی تلاشی لی جس کے نتیجے میں گھر کے سامان کو نقصان پہنچا۔ خاندان کے مطابق اسرائیلی فوجی افسر نے 53 سالہ رسمیہ بلاونا سے پوچھ گچھ کے بعد ان کو حراست میں لے لیا تھا۔
22 جنوری کو اسرائیلی فوجیوں نے بلاونا کے گھر پر دھاوا بول دیا تھا اور ان کی والدہ کو سالم تفتیشی مرکز میں طلب کیا تھا۔ اس کے بعد وہ خاتون فلسطینی رابطہ کار کے دفتر گئی تھیں اور انہوں نے ان طلبی ناموں سے متعلق بتایا تھا جس پر ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ یہ معاملہ حل کروایا جائے گا۔
رسمیہ بلاونا اسیر شادی بلاونا کی والدہ ہیں۔ اسیر شادی بلاونا کو 2011ء میں وفا الاحرار معاہدے کے نتیجے میں رہا کردیا گیا تھا اور غزہ ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین