(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی بلدیہ کی شرپسندی کا منہ بولتا ثبوت900 میٹر پر بنا شادی حال ہے جسے رات کے اندھیرےصہیونی فوج نے بلڈوزروں نے مسمار کر دیا ۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست میں صہیونی بلدیاتی بلڈوزروں نے طوالکرم کے جنوب میں جبارا قصبے کے داخلی دروازے پر 900 میٹر سے زائد رقبے پر بنے شادی ہال کو مسمار کردیا۔
جبارا ویلج کونسل کے سربراہ احسان عوادکی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابققابض فوج کی بڑی فورس نے نصف رات کو تین بلڈوزروں کی مدد سے ہال کو مکمل طور پر منہدم کردیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ عمارت ان متعدد مکانات میں شامل ہے جنہیں گذشتہ دو سالوں کے دوران قابض فوج منہدم کر چکی ہے ،
جبکہ صہیونی بلدیہ ناجائز طریقوں سے فلسطینی زمین کو ہتھیا نے کے لیے زمین کے مالکان کو مسماری کا نوٹس جاری کر کے قانونی مسائل میں الجھادیتے ہیں جس کے بعداچانک فلسطینی ملکیتی زمین کو یہودی آباد کاروں کے لیے مسمار کردیا جاتا ہے۔