شمالی جنین میں سالم کیمپ کی ایک فوجی عدالت نے مغربی جنین کے رمانہ قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان کے خلاف سماعت ملتوی کرتے ہوئے اسے رہا کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 17 سالہ زھیر راشد احمد کو 15 فروری کو حراست میں لیا گیا تھا جب اسرائیلی فوجی جیپ نے اسے جان بوجھ کچلنے کی کوشش کی۔ عدالت نے لڑکے پر جلمہ ناکے میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کا الزام لگایا۔
درایں اثنا اسرائیلی فوج نے جنوبی جنین کے علاقے یعبد میں فوجی ناکے لگا دیئے ہیں۔ ان ناکوں پر تعینات فوجی اہلکار شہریوں سے بدکلامی کے بعد ان کی گاڑیاں ضبط کرنے میں مصروف ہیں۔ اہلکار، فلسطینی شہریوں کو صہیونی فوج نے اپنے کاموں پر نہیں جانے دیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
