قابض اسرائیلی انتظامیہ کے بلڈوزروں نے بیت لحم کے گاوں خادر کی زمین پر 114 نئے ہائوسنگ یونٹوں کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔
یہودی بستیوں کے خلاف قائم پبلک کمیٹی کے معاون احمد صلاح نے قدس پریس کو بتایا کہ بلڈوزروں نے باطن الماسی پہاڑ کی زمین کو ہموار کرنے کے کام کا آغاز دو دن قبل کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ قابض حکام نے پہاڑی پر موجود 500 ایکٹر اراضی پر محیط بستی کی چوکی کو 114 یونٹوں کی تعمیر کے بعد ایک پوری بستی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس جگہ پر پہلے ہی 2000ء سے 50 ٹریلر رہائش کے لئے موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس زمین کے مالک صلاح خاندان ہیں مگر انہیں کئی سالوں سے اس زمین پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
