(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینی نوجوان پر بلا اشتعال فائرنگ،گولیاں برسانے کے بعد نوجوان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر ہولناک مظالم کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز قابض اسرائیلی فوجیوں نے ارییل صہیونی بستی اور مغربی کنارے کے شمال میں جیت قصبے کے جنکشن کے قریب فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کر دی ۔بعد ازاں نوجوان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
عبرانی میڈیا نے بتایا کہ نوجوان کو گولیاں برسانے کے بعد گرفتار بھی کرلیا گیا تاہم نوجوان پر فائرنگ اور گرفتاری کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔
