قابض اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے الناصریہ گاوں پر پیر کو علی الصبح حملہ کیا اور متعدد گھروں میں گھس کر تباہی مچا دی۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گاوں پر حملہ کے بعد دو شہریوں کے مکانات کو گھیرے میں لیا۔ فوجیوں نے گھروں سے تمام رہائشیوں کو تین گھنٹے بے دخل رکھا۔ بیدخل کئے جانے والوں میں ایک بزرگ خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک اسرائیلی فوجی افسر نے گھروں پر لہرانے والے فلسطینی پرچموں کو اترا کر پیروں تلے کچل کر بے حرمتی کی، جلاد صفت فوجیوں نے دھمکی دی کہ اگر دوبارہ جھنڈے لہرائے گئے تو جن گھروں پر یہ لہرائے گئے انہیں منہدم کر دیا جائے گا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
