(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سےمسجد اقصی کے محافظوں کو حراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری،گزشتہ روز بیت المقدس کے چیک پوائنٹ سے مسجد اقصی کے محافظ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے32 سالہ محافظ حسام صادرکو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سفر کی غرض سے بیت المقدس کے شمال میں فوجی چیک پوسٹ کے پاس سے گزر رہے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس وقت اسرائیلی فوج نے حسام صادر کو حراست میں لیا وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ اپنی کار میں سوار تھے۔
عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتاری سے پہلے اسرائیلی فوج نے حسام کو گاڑی سے اتارا اور انکے خاندان کے سامنے انکو تشدد کا نشانہ بنایا اور انکی تذلیل کی۔