(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی سنگ دلانہ کارروائیاں جاری،حراست میں لیے گئے فلسطینی شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی شام اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو اس وقت گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جب وہ ہتھکڑیوں میں محبوس تھا۔یہ واقعہ جنین شہر کے مغربی حصے میں سالم نامی فوجی کیمپ کے نزدیک پیش آیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی شخص کو دس منٹ قبل ہی اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا،اور اسکو تفتیش کے لیے حراستی مرکز منتقل کیا جانا تھا۔
یاد رہے کہ اس کارروائی سے قبل قابض افواج نے سالم ملٹری کیمپ کے قرب و جوار میں ہائی الرٹ کر دیا تھا اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے مقامی فلسطینیوں کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا تھا۔