(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو مشکلات میں ڈالنے کا سلسلہ جاری،نام نہاد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر فلسطینی شہریوں پر سفری پابندیاں بدستور عائد،گزشتہ ہفتے 8 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکا گیا۔
تفصیلات کے باعث قابض اسرائیلی انتظامیہ نے بے جا پابندیوں کے نام پر فلسطینی شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔گزشتہ کئی سال سے فلسطینیوں پر عائد سفری پابندیاں اب طول پکڑتی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو سفر سے روکنے کی وجوہات سے آگا ہ بھی نہیں کیا گیا ۔
اس بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا تسلسل ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اوراُنہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پر سفری قدغنیں عائد کر رہی ہے۔
