(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض یہودی آباد کاروں کے خلاف فلسطینی شہریوں کے پرامن مظاہرے پر اسرائیلی فوجی کی فائرنگ،40 کے قریب فلسطینی زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے پر امن فلسطینیوں پر بہیمانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ قابض یہودی آبادکاروں کے خلاف کفرقدوم نامی قصبے میں پرامن ریلیاں نکال رہے تھے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 40 کے قریب فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ مغربی کنارے کے علاقے کفرقدوم کے رہائشی ہر جمعے کے روز قابض یہودی آباد کاروں کے خلاف پر امن ریلی کا انعقاد کرتے ہیں۔
