• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’’فیفا‘‘ کا اسرائیلی رُکنیت کی معطلی کی فلسطینی درخواست پرغورکا فیصلہ

منگل 05-05-2015
in فلسطین
0
plf fifa-considering
0
SHARES
3
VIEWS

عالمی فٹبا فیڈریشن’فیفا‘ نے فلسطینی فٹ بال یونین کی جانب سے دی گئی درخواست کے تحت اسرائیل کی رکنیت اس وقت تک معطل کرنے پرغور شروع کیا جب تک اسرائیل فیڈریشن کے ضابطہ اخلاق اور عالمی قوانین کی پابندی یقینی نہیں بنا لیتا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’’فیفا‘‘ کی ویب سائیٹ پرجاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فیفا کی انتظامیہ نے فلسطینی فٹ بال یونین کی جانب سے اسرائیل کی رکنیت کی معطلی سے متعلق دی گئی درخواست کو ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے۔ اس درخواست پر رواں ماہ[مئی] کی 29 تاریخ کو سوئس شہر زیورخ میں ہونے والے 65 ویں اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں فیفا کے دستور کے آرٹیکل پندرہ کے مطابق اسرائیل کی رکنیت کی معطلی پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں فیفا کے نئے سربراہ کا بھی انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اس وقت چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ان میں موجودہ چیئرمین جوزف ساب بلاٹر، ان کے نائب اردنی شہزادہ علی بن الحسین، ہالینڈ کی فٹ بال یونین کے چیئرمین میچل گان براگ اور پرتگالی کھلاڑی لویس فیگو شامل ہیں۔

فیفا کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے 209 رکن ممالک میں سے تین چوتھائی کی حمایت کا حصول ضروری ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطین فٹ بال یونین کی جانب سے فیفا کو ایک درخواست دی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ صہیونی ریاست فلسطینی کھلاڑیوں پر قدغنیں اور بلا جواز پابندیاں عاید کررہا ہے۔ بالخصوص فٹ بال کے کھلاڑیوں کو بدترین مشکلات اور انتقامی کارروائیوں کا سامنا رہتا ہے۔ اسرائیل دانستہ طورپر فلسطینی کھلاڑیوں کو علاقائی اور عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے روکنے کی سازشیں بھی کرتا ہے۔

فیفا نے اس درخواست پر اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے پرغور کا فیصلہ کیا ہے۔ فٹ بال فیڈریشن میں صہیونی ریاست کے خلاف کارروائی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.