• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

‘فیس بک‘ کے استعمال پر درجنوں شہریوں کی فلسطینی پولیس مراکز میں طلبی

منگل 06-01-2015
in فلسطین
0
plf facebook
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی طرف سے شہری آزادیوں پر قدغنیں لگانے اور سوشل میڈیا کے استعمال کی پاداش میں نوجوانوں کو زدو کوب کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے صفحات کو ’’لائیک‘‘ کرنے یا ان پر تبصرے کرنے کی پاداش میں کم سے کم بیس افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ درجنوں کو سیکیورٹی مراکز میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کی آڑ میں زیادہ گرفتاریاں جنین شہرسے کی گئیں۔ عباس ملیشیا نے الزام عاید کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین حماس کی حمایت اور فلسطینی اتھارٹی کی مخالفت کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس لیے ان کی سوشل میڈیا پرپابندیاں ضروری ہیں۔

ایک مقامی شہری نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اس کے بھائی سمیت متعدد افراد کو اس لیے حراست میں لیا گیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر حماس کے رہ نمائوں کے خصوصی صفحات کو ’’ Like ‘‘ کیا یا ان پر حماس کی حمایت پر مبنی تبصرے کیے تھے۔ اس کے علاوہ ایک شہری کو حماس کی تحسین پر مبنی ایک ویڈیو فوٹیج پوسٹ کرنے کی پاداش میں طلب کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.