سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کی انتظامیہ ایک جانب فلسطینیوں کے حقوق کی حامی ہے اور دوسری جانب اس کی صہیونیت نوازی کا یہ عالم ہے کہ اسے فیس بک پر اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے کسی رہ نما کا خصوصی اکاؤنٹ بھی برداشت نہیں ہے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے بتایا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ نے ان کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر خصوصی اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔
حماس رہ نما نے سماجی رابطے کی ایک دوسری ویب سائیٹ "ٹیوٹر” پر اپنے خصوصی صفحے میں فیس بک کی صہیونیت نوازی پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے بغیر کسی جواز کے ان کا اکاؤنٹ بلاک کیا ہے۔ عزت رشق کا کہنا ہے کہ فیس بک پران کے دوستوں کی تعداد 15000 سے زائد ہو چکی تھی،لیکن فیس بک نے ان کی مقبولیت کےخوف سے ان کا خصوصی اکاؤنٹ بلاک کیا ہے۔ عزت رشق نے فیس بک اور ٹیوٹر دو الگ الگ دوسرے اکاؤنٹ بھی کھولے ہیں۔

