• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’’فیس بک‘‘ بھی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مل گئی، سیاسی کارکنوں کے صفحات بند

اتوار 08-03-2015
in فلسطین
0
plf facebook
0
SHARES
5
VIEWS

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’’فیس بک‘‘ کی انتظامیہ کو بھی فلسطینی اتھارٹی کی طرح ’’سیاسی بخار‘‘ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مخالف جماعتوں کے سیاسی کارکنوں کے فیس بک کے صفحات کو بند کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے حال ہی میں فیس بک پر ایک مہم شروع کی تھی جس میں فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ تاہم فلسطینی اتھارٹی کے دبائو میں آ کر فیس بک کی انتظامیہ نے ان سیاسی کارکنوں کے صفحات ہی بند کرا دیے ہیں، جس کے بعد کارکنوں نے نئے صفحات کھول لیے ہیں۔

سیاسی گرفتاریوں کے خلاف بنائے مرکزی صفحہ پرپوسٹ ایک بیان میں کارکنوں کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ بار بار ان کے صفحات کو بلاک کر رہی ہے لیکن وہ نئے ناموں کے ساتھ صفحات بنا رہے ہیں۔

 سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے دبائو کے بعد اب فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بھی فیس بک پر دبائو ہے تاکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں شہری کسی قسم کی آزادانہ سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لے سکیں۔

خیال رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں فیس بک اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائیٹس کی بندش کی شکایت پہلی بار سامنے نہیں آئی بلکہ اس سے قبل بھی فلسطینی شہری اس نوعیت کی شکایات کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.