• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی فلسطین کے تفریحی مقام پریلغار

بدھ 08-04-2015
in فلسطین
0
plf under-army-cover
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کی الکرمل تاریخی بستی میں  مسلح یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر صہیونی فوجیوں کی جانب سے یہودی شرپسندوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے یطا کے تفریحی مقام ’’الکرمل‘‘ پر دھاوا بولا۔ اس موقع پر یہودی فوجیوں کی بڑی تعداد نے انہیں اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا۔ صہیونی فوجی یہودی آباد کاروں کی سیکیورٹی کے لیے فلسطینی شہریوں کے مکانوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ یہودی آباد کار مسلح ہوکرکئےگھنٹے الکرمل میں گھومتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے ہیں۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور اسرائیلی توسیع پسندی کے خلاف سرگرم عوامی مزاحمتی کمیٹی کے سربراہ راتب الجبور نے بتایا کہ الکرمل قصبے پریلغار کرنے والے یہودی آباد کار قریب ہی واقع یہودی کالونیوں ماعون، کرمئیل، حفات یئیر، سوسیا، مزبی یائیر، حفات ماعون، افیگال اور بیت یتیر سے آئے تھے۔ انہوں نے الکرمل میں واقع پارک اور تالاب پربھی دھاوا بولا اوردیر تک تالاب میں نہاتے رہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے دھاوے کےبعد اسرائیلی فوج نے الکرمل کےتمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے تھے جس کےنتیجے میں مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.