رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک ایسی فلسطینی ریاست کے خواہاں ہیں جس کے پاس اپنی کوئی فوج نہ ہو۔ اس کے پاس صرف پولیس ہو اور اس کے ہاتھ میں بندوق کے بجائے صرف لاٹھی دی جائے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر عباس نے اسرائیلی دانشوروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ وہ سنہ 1967ء کی سرحدوں میں خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔ فلسطینی ریاست کے پاس اسلحہ ہوگا اور نہ ہی اپنی فوج ہوگی۔رپورٹ کے مطابق صدر ابو مازن نے کہا کہ وہ ایک ایسی فلسطینی ریاست کے لیے کوشاں ہے جس کے پاس فوج کے بجائے صرف پولیس ہوگی۔ پولیس کسی قسم کا اسلحہ اٹھانے کے بجائے صرف لکڑی کی لاٹھی ہاتھ میں رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے بجائے ہم فلسطین میں اسپتال اور اسکول بنائیں گے۔ ہماری رقوم سیکیورٹی اداروں کے بجائے عوام کی بہبود پر صرف ہوں گی۔
صدر عباس سے ملنے والے وفد نے عبرانی ریڈیوکو بتایا کہ صدر محمود عباس بند کمرہ اجلاسوں کے دوران بھی انہی خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔