• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین کے مختلف شہروں میں فدائی حملے،چار شہید، ایک یہودی ہلاک

بدھ 09-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0597
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب اور یافا شہر میں کل منگل کے روز ہونے والے فدائی حملوں میں چار فلسطینی شہید، ایک یہودی ہلاک اور اکتیس زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منگل کی شام شمالی فلسطین کے ساحلی شہر یافا کی بندرگاہ میں ایک فلسطینی شہری نے اپنی شہادت سے قبل چاقو سے وار کرکے کم سے کم ایک یہودی کو ہلاک اور 10 کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کار نے یافا بندرگاہ میں یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک یہودی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ شہید فلسطینی فدائی حملہ آور کی شناخت محمد مصالحہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 22 سال اور رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ سے بتایا جاتا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ یافا بندرگاہ میں ایک فلسطینی نوجوان نے چار یہودیوں کو چاقو حملوں سے نشانہ بنایا۔ وہاں سے وہ تیزی کے ساتھ ایک ہوٹل میں داخل ہوا اور مزید یہودیوں کو چاقو حملے میں زخمی کیا۔ اس طرح اس کے حملے میں کل گیار یہودی زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسرائیلی میڈیا پر ایک فوٹیج بھی نشرکی گئی ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی فدائی حملہ آور پر فائرنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب امریکی نایب صدر جون بائیڈن بھی تل ابیب میں موجود تھے۔

تل ابیب حملہ

ادھر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک فلسطینی نوجوان نے ’بتاح تکفا‘ یہودی کالونی میں چاقو کے حملے میں متعدد صہیونی زخمی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔

عبرانی اخبار کی ویب سائیٹ پرپوسٹ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب کے وسط میں ایک فلسطینی حملہ آور کی کارروائی میں کم سے کم ایک یہودی شدید زخمی ہوا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے فدائی حملہ آور کی شناخت عبدالرحمان محمود رداد کے نام سے کی ہے جس کی عمر 18 سال بیان کی جاتی ہے۔

بیت المقدس میں فدائی حملہ

بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان نے شاہراہ صلاح الدین پرچاقو کے وار سے دو یہودی فوجیوں کو زخمی کیا۔ اس موقع پرموجود اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے فلسطینی حملہ آور کو شدید زخمی کردیا تھا، جو کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

شہید فلسطینی کی شناخت فواد ابو رجب کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر بیس سال اور تعلق بیت المقدس کے العیسویہ قصبے سےہے۔ اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی نوجوان کے والد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی خاتون شہید

ادھر کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ کے باب الجدید کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی خاتون کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے ایک یہودی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق شہید فلسطینی کی شناخت فدویٰ احمد محمود ابو طیر کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 50 سال ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 195 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں نو خواتین اور 44 بچے اور بچیاں ہیں جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 34 یہودی ہلاک اور 450 زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین کے مختلف شہروں میں فدائی حملے،چار شہید، ایک یہودی ہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.