(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان پر فلسطین کے مختلف شہروں میں بحرین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور بحرینی بادشاہ کی تصاویر نذر آتش کی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین کی جانب سے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوںمیں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، مظاہرین نے امارات اور بحرین کو غدار قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والا ملک قرار دیا ۔
سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ مقبوضہ بیت المقدس میں کیا گیا جہاں ہزاروں افراد نے بحرینی فرمانرواں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کی تصاویر نذر آتش کیں ۔