فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز غرب اردن کے مختلف شہروں مین ’یوم الارض‘ کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں پر Â صہیونی فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔ مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیوں، لاٹھی چارج اور صوتی بموں سے حملے کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین میں کل 30 مارچ کو یوم الارض کی مناسبت سے قریہ قریہ احتجاجی جلوس اورریلیاں نکالیں۔
اکتالیس ویں یوم الارض کے سب سے بڑے جلوس غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم اور شمالی شہر نابلس میں نکالے جن میں ہزاروں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین پرناجائز اسرائیلی قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔
یوم الارض ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی قائدین نے صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی کاولونیوں کا قیام ارض فلسطین پر قبضے اور ناجائز تسلط کو مستحکم کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہے۔
بیت لحم مین فلسطینی مذہبی سیاسی جماعتوں کی اپیل پر نکالی گئی ایک ریلی میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ یہ ریلی آرتھوڈوکس کلب سے شروع ہوئی اور بیت جالا سے ہوتے ہوئے کریمزان کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر ریلی میں شریک فلسطینی شہریوں نے فلسطین پر ناجائز اسرائیلی قبضے کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔