• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین نےعالمی عدالت سےاسرائیل کے خلاف درخواستوں کے مہلت مانگ لی

منگل 19-05-2015
in فلسطین
0
plf requested-time
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے روم میں قائم عالمی فوج داری عدالت "آئی سی سی” میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے جنگی جرائم اور مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کی تحقیقات کے لیے درخواست کا ٹائم فریم بتائے۔ تاکہ اسرائیل کے خلاف مقدمات کھولے جاسکیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے سوموار کے روز روم میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی فوج داری عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہمیں اسرائیل کے خلاف مقدمات کھلوانے کے لیے درخواست دینے کا ٹائم فریم بتائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کی طرف سے ٹائم فریم کے منتظرہیں، امید ہے کہ وسط جون تک ہمیں ڈیڈ لائن مل جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں فلسطینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جرائم کے خلاف کارروائی کی درخواست دینے کی مہلت ملتے ہی ہم ہیگ میں قائم عالمی فوج داری عدالت سے پہلے مرحلے میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور غیرقانونی یہودی آباد کاری کے معاملات اٹھائیں گے اور اس کے بعد فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پچھلے سال 31 دسمبر کو فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عالمی سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی ایک قرارداد پیش کی تھی جو کہ امریکا نے اسرائیل کے حق میں ویٹو کردی تھی۔ قرارداد میں سنہ 2017 ء کےاختتام تک فلسطینی ریاست کےقیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل میں قرارداد کی ناکامی کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے عالمی فوج داری عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا تھا۔ اب فلسطینی اتھارٹی عالمی فوج داری عدالت کے 18 معاہدوں کا حصہ بن چکی ہے۔ پچھلے ماہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ رکنیت مل چکی ہے جس کے بعد اب عالمی فوج داری عدالت میں صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہو رہا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.