• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں ناموس ریاست ریلیاں، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

اتوار 25-01-2015
in فلسطین
0
plf thousands-on-roads
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے مختلف شہروں میں کل ہفتے کے روز ناموس رسالت ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ اور جنوبی علاقے الخلیل میں ناموس رسالت جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں مردو خواتین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بدبخت فرانسیسی اخبار ’’چارلی ہیبڈو‘‘ کے خلاف سخت الفاظ میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مغربی میڈیا کی جانب سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے انسانیت دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔

ناموس ریلیوں کا اہتمام فلسطینی حزب التحریر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ رام اللہ میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے رہ نما باھر صالح نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ ناموس رسالت کے تحفظ کی خاطر فوج تشکیل دیں اور ہر اس دشمن قوت کا مقابلہ کیا جائے جو مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہو۔

الخلیل میں منعقدہ ناموس رسالت ریلی میں بھی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے گستاخانہ کارٹون شائع کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی دہشت گردی قرار دیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.