• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں امریکی فوجی اڈے کا قیام علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

جمعرات 21-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8645
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی عسکری، سیاسی اور مزاحمتی تنظیموں نے جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں امریکی فوجی اڈے کے قیام کے اعلان کو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ اور فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کے خلاف جنگ کی تیاری کا ایک نیا حربہ قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں جزیرہ نما النقب میں امریکی فوجی اڈے کے قیام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما النقب میں امریکی فوجی اڈے کے قیام کا مقصد فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی غاصب ریاست کے جابرانہ تسلط میں اس کی مدد کرنا اور اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال میں معاونت کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ارض فلسطین میں امریکی فوجی اڈے کا قیام امریکی توسیع پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جزیرہ النقب میں امریکی فوجی اڈا عالم اسلام اور فلسطینی قوم کے خلاف کھلی جارحیت کی تیاری ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ جنوبی فلسطین میں اسرائیلی فوج کے زیراستعمال ایک فوجی اڈے کو امریکی فوج کے لیے خالی کیا گیا ہے۔ اس فوجی اڈے پر امریکی فوجی مستقل بنیادوں پر قیام کریں گے۔

Tags: فلسطین میں امریکی فوجی اڈے کا قیام علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.