• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین الیکٹرانک میڈیا کی عالمی فیڈریشن کا صدر منتخب

پیر 05-03-2012
in فلسطین
0
plf media2
0
SHARES
0
VIEWS

plf media2

فلسطین الیکٹرانک میڈیا کی عالمی فیڈریشن کا صدر منتخب ہو گیا ہے۔ یہ اعزاز حال ہی میں اس وقت ملا جب فیڈریشن کی جانب سے فلسطین کو تنظیم کے پلیٹ فارم سے اپنی سرگرمیاں

 

شروع کرنے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے دی گئی ایک درخواست منظور کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی صحافی اور عالمی فیڈریشن کے چیف نو منتخب چیف ایگزیکٹو فتحی ناطور نے عمان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن میں امریکا، اردن،فلسطین، سویڈن، جرمنی، بیلجیم، برطانیہ اور اسپین کے علاوہ کئی دیگرعرب اور یورپی ملکوں کے صحافی شامل ہیں۔ تنظیم کا سرکاری دفتر امریکی ریاست اوہایو میں جب مرکزی ہیڈکواٹر بیلیجیم کے شہر برسلزمیں ہو گا۔ اس کے علاوہ اس کا علاقائی دفتر عمان میں بنایا جائے گا۔
ایک سوال کےجواب میں فتحی ناطور کا کہنا تھا کہ فلسطین کی جانب سے عالمی فیڈریشن میں رکنیت اور اس کی سربراہی کی اجازت کے لیے چار سال قبل درخواست دی گئی تھی لیکن درخواست بعض وجوہات کی بنا پر منظور نہیں ہو سکی۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس فیڈریشن میں فلسطین کو نہ صرف رکنیت ملی ہے بلکہ فلسطین کو تنظیم کا چیف ایگزیکٹو منتخب کیا گیا ہے۔
ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی فیڈریشن ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ تنظیم کے ممبران کئی براعظموں میں پھیلے ہوئے ہیں تاہم وہ پہلی فرصت میں امریکا، یورپ، ایشیا اور عرب خطے کے میں اپنا نیٹ ورک مزید وسیع کریں گے۔اس سلسلے میں مختلف ماہرین اور صحافیوں پر مشتمل مشاورتی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں۔
تنظیم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عالمی الیکٹرانک فیڈریشن کا مقصد ایک دوسرے کی رائے کا احترام یقینی بناتے ہوئے حق اور سچ کی آواز کو دنیا تک پہنچانا ہے۔ ہم دنیا کو ایک برادری کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے مخاطب سب ایک جیسے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.