• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین آزاد کرانے کے لیے ہر محاذ پر تعاون کریں گے: النہضہ

ہفتہ 31-03-2012
in فلسطین
0
plf cooperate
0
SHARES
4
VIEWS

plf cooperate

عرب ملک تیونس کی حکمران جماعت اور ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی پارٹی تحریک النہضہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں کی کھل کرحمایت کا اظہار کیا ہے۔

 

النہضہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے آزاد وطن کی خاطر وہ طرح سے تعاون اور مدد کے لیے تیارہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق النہضہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کوفلسطینی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات پر سخت تشویش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ النہضہ فلسطینیوں کو آپس میں متحد ہونے کے لیے باربار زور دیتی رہی ہے۔ آج بھی فلسطینی عوام کی سب سے بڑی ضرورت قوم کے نمائندہ دھڑوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو ختم کر کے انہیں ایک صف میں کھڑا کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جب تک فلسطینی آپس میں متحد نہیں ہو جاتے اسرائیل ان کے حقوق پر ڈاکے ڈالتا رہے گا۔
النہضہ نے فلسطین میں یوم الارض کی مناسبت سےجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ القدس اور مسئلہ فلسطین کی حمایت تیونسی قوم کی بڑی ذمہ داری ہے اور وہ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔
تیونس کی حکمران جماعت نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال اسیران بالخصوص ھناء شلبی اور دیگرانتظامی حراست میں رکھے گئے اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ النہضہ نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ھناء شلبی کو فوری طور پر رہا کر دے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.