مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جرمن وزیرخارجہ فراک والٹر اشٹائنمر نے اپنے بیان میں فلسطینی اتھارٹی وزیر برائے امور یہودی بستیاں زیا ابو عنین کی یہودی فوجیوں کے حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے مابین کشیدگی پچھلے کئی ہفتوں سے جاری ہے مگر ابو عین کے قتل کے بعد یہ اپنے بدترین مقام تک جا پہنچی ہے۔
جرمن وزیرخارجہ نے ابو عین کی شہادت کی شفاف اور مکمل غیرجانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوج کو پرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال سے روکے اور ابو عین کے قتل میں ملوث خاطیوں کو قانون کے مطابق سزا دے۔
جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل میں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔ موجودہ کشیدگی کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں ہے۔ فریقین تشدد کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے صبر تحمل کا مظاہرہ کریں اور کئی ماہ سے تعطل کے شکار مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
