عینی شایدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ فلسطینی گورنر اکرم الرجوب بلاطہ کیمپ میں فوتگی کے بعد تعزیت کے لیے آئے تھے۔ واپسی پرکیمپ کے کم عمر بچوں اور بچوں نے ان کی گاڑی پر پتھرائو کردیا جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سنگ باری کرنے والے بچے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں موجود فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ بچوں کو اس طرح کے پرتشدد راستے اختیار کرنے سے سختی سے منع کریں۔ عباس ملیشیا نے سنگ باری کرنے والےبچوں کو ڈھونڈنے کی بھی کی کوشش مگران کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں کے خلاف عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی عہدیدار اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر غرب اردن میں نہتے شہریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
