مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی فوجی پرکلہاڑی سے حملے کا واقعہ بدھ کی شام بیت المقدس کی باب العامود کالونی میں پیش آیا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلہاڑی بردار ایک فلسطینی نوجوان نے فوجی چوکی کے قریب کھڑے فوجیوں کو للکارا۔ فوجی اس کی طرف بڑھے مگراس نے اپنی طرف آنے والے ایک فوجی کی ٹانگ پر کلہاڑی کا وار کردیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوکرگرپڑا۔
عبرانی اخبار”معاریف” نے اپنی ویب سائیٹ پرشائع خبرمیں بتایا کہ کلہاڑی کے وار کرنے والے فلسطینی کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے قابض فوجی پر کلہاڑی سے حملے کا خیرمقدم کیاہے اور فلسطینی عوام پر زوردیا ہے کہ وہ دشمن کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں۔
حماس کے ترجمان سامی ابوزھری کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں یہودی فوجی پرکلہاڑی سے حملہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاستی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہے۔ فلسطینی عوام تمام وسائل کے ساتھ دشمن کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں۔
واقعے کے کچھ مناظر
