• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی کم سن بچی کے لئے ترکی کی جانب سے تمغہ جرات کا اعزاز

منگل 25-12-2012
in فلسطین
0
plf brave plf girl
0
SHARES
0
VIEWS
 

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک کم سن بچی کا صہیونی فوجی کے سامنے اپنا ’’ننھا مکا‘‘ لہرا کر جرات کے مظاہرے کی یاد گار تصویر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر بڑے پیمانے پر پھیلائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب دشمن کے فوجی کے سامنے بلا خوف وخطر مکا لہرانے والی ننھی عہد تمیمی کو ترکی کی ایک دیہی کونسل کی جانب سے تمغہ جرات دیا گیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عہد تمیمی رواں سال اگست میں مغربی کنارے میں اپنی والدہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ ایک پرامن احتجاجی مظاہرے میں شریک تھی۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے جلوس کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج شروع کیا۔ ایک اسرائیلی فوجی عہد تمیمی کے پاس آیا تو اس نے اپنا ننھا مکا دکھا کر صہیونی فوجی کو اپنی معصوم جرات دکھائی تھی۔ یہ تصویر ذرائع ابلاغ کے ذریعے تیزی سے پھیلنا شروع ہوئی اورآج سوشل میڈیا کی ایک مقبول تصویر سمجھی جا رہی ہے۔

عہد تمیمی کو اس کی جرات کے اظہار کی اعزاز میں استنبول کی بشک شہر ضلعی کونسل کی جانب  سے خنظلہ تمغہ جرات دیا گیا ہے۔ تمغہ وصول کرنے کے لیے عہد اپنے والدین کے ہمراہ ترکی پہنچی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر عہد تمیمی نے اپنی ترکی آمد کو باعث سعادت قرار دیا اور ترکی میں رہنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پراس کے ہم عمرسیکڑوں بچے ہوائی اڈے پر تمیمی کے استقبال کے لیے جمع تھے جنہوں نے عہد تمیمی زندہ باد کے نعرے لگائے اور ننھی مہمان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ عہد تمیمی کی والدہ ناریمان التمیمی بھی ایک خاتون سماجی رہ نما ہیں۔ وہ اگست میں مغربی کنارے میں رام اللہ شہرکے نواحی علاقے النبی صالح میں یہودی توسیع پسندی کے خلاف ایک ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے میں اپنےبچوں کے ہمراہ شریک تھی جب صہیونی فوجیوں نے اس سمیت کئی دوسری خواتین کو وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا تھا۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.