• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی کار کی ٹکر،جیپ الٹنے سے متعدد صہیونی فوجی زخمی

اتوار 03-01-2016
in فلسطین
0
Jeep Israeli
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بیت لحم میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی ایک جیپ الٹنے سے کم سے کم دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ الخلیل میں ایک دوسرے واقعے میں بھی متعدد صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیت لحم میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک جیپ الٹنے سے ایک خاتون اور ایک مرد فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹرکی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوجی جیپ کو حاثہ بیت لحم کے نواحی علاقے حوسان میں پیش آیا، زخمی ہونے والی خاتون فوجی اہلکار کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی الخلیل میں السموع کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی کار کی ٹکر سے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے اپنی کار سڑک کے کنارے کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے حملہ آور پر فائرنگ کی تاہم وہ فرار میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرےمیں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.