• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی پروفیسر ذوقان ایک بار پھر اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل

جمعرات 12-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11472
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ایک سرکرہ ماہر تعلیم اور نابلس یونیورسٹی کے پروفیسر غسان ذوقان کو ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے گرفتار کرنے کے بعد انتظامی حراست کے تحت جیل میں ڈال دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے نابلس میں فلسطینی پروفیسر غسان ذوقان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں لوٹ مار، توڑپھوڑ کے بعد انہیں توہین آمیز انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوج نے بدھ کو علی الصباح المعاجین کالونی میں فلسطینی پروفیسر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر میں گھسنے کے بعد وہاں پرموجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا اور ایک ایک چیز کی تلاشی کی آر میں گھر کو ویران خانے میں تبدیل کردیا۔

اسیر کی بیٹی لبابہ ذوقان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج جس میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں نے ان کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔ گھر میں موجود تمام افراد کو پڑوسیوں کے گھروں میں لے جا کر بند کردیا گیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے ان کے والد اور ایک ہمشیرہ کا فون ان سے چھین لیا اور انہیں قبضے میں لے لیا گیا۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے گھر میں موجود گیارہ ہزار شیکل کی رقم بھی لوٹ لی۔

خیال رہے کہ فلسطینی پروفیسر غسان ذوقان کی یہ پہلی گرفتاری نہیں۔ انہیں چند ماہ قبل ہی صیہونی جیل سے مسلسل 13 ماہ انتظامی قید کے بعد رہا کیاگیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.