قاہرہ میں موجود فلسطینی وفد نے نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کی مصر کے ہسپتالوں میں عیادت کی ہے۔
وفد میں شامل حماس پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ وفد نے قاہرہ کے فلسطین ہسپتال میں موجود زخمی فلسطینیوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں کچھ بہت زیادہ خطرناک حالت میں تھے جبکہ اکثر زخمیوں کو چہروں، بازئوں اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں جبکہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
فلسطینی وفد قاہرہ میں اسرائیل کے ساتھ مزاحمت کی شرائط پر جنگ بندی کے لئے بات چیت کرنے گیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت نے شرط رکھی ہے کہ غزہ کا محاصرہ اٹھا کر تمام کراسنگ کو کھول دیا جائے گا اور مغربی کنارے کے تمام فلسطینی شہریوں کو رہا کردیا جائے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین