مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے بیت لحم کے علاقے دوار اور ’’گوش عتصیون‘‘ یہودی کالونی کے قریب فلسطینی شہریوں نے شہید فلسطینی زیاد ابو عین کی یاد میں ایک بستی بنا رکھی تھی جسے چند روز قبل مسمار کردیا گیا تھا۔ فلسطینی شہریوں نے بستی کے خیمے دوبارہ تعمیر کیے تھے جنہیں گذشتہ روز قابض فوج نے دوبارہ مسمار کر ڈالا۔
چند روز پیشتر بستی کے قیام کے چند گھنٹے بعد صہیونی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے چڑھائی کردی تھی جس کے بعد وہاں پر موجود خواتین اور بچوں کو گن پوائنٹ پر گھروں سے نکالا گیا اور پھر بلڈوزر کچے مکانوں اور خیموں پر چڑھا دیے۔
عین ی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے گاوں کی مسماری سے قبل اس کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے۔ فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کی جارحیت کے رد عمل میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور قابض فوج کی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔ فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے بیت لحم میں بیت فجار کے مقام پر گذشتہ دنوں شہید فلسطینی وزیر زیاد ابوعین کے نام سے ایک بستی قائم کی تھی جس میں بے گھر افراد کو منتقل کیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین