متحدہ عرب امارات کے حکام نے دو ماہ قبل حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی نژاد ترک کاروباری شخصیت اور دانشور ڈاکٹر عامر الشواء کو جیل سے رہا کردیا ہے جس کے بعد وہ واپس استنبول پہنچ چکے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر عامر الشواء کے اہل خانہ کے ایک ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر عامر کی رہائی کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی تاہم وہ اچانک ایک ہوائی جہاز کے ذریعے دبئی سے استنبول پہنچ گئے۔ اہل خانہ نے ان کی رہائی کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی نژاد ترکی دانشور ڈاکٹر عامر الشواء کو پچھلے سال دو اکتوبر کو بغیر کسی الزام کے دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ فلسطینی تجزیہ نگار حسام شاکر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر الشواء کی متحدہ عرب امارات میں گرفتاری خلاف قانون ہے۔ تاہم انہوں نے ڈاکٹر کو رہا کرنے پر ابو ظہبی حکومت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین