(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )جدید ٹیکنالوجی مسائل سے گھرے فلسطینیوں کے لیے معاون ثابت ہونے لگی۔جگہ جگہ کھڑی کی گئی اسرائیلی رکاٹوں کے باعث ٹریفک جام کی مشکلات کا شکار فلسطینیوں کے لیے نیو موبائل ایپ کی تشکیل سفری راحت کا باعث بننے لگی۔
تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف جدید ٹیکنالوجی کو صیہونی قوتیں فلسطینیوں کی آواز کچلنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں وہاں فلسطینی نوجوان بھی کسی سے کم نہیں ہیں،اپنی استطاعت اور دستیاب وسائل میں رہ کر فلسطینی نوجوان بھی جدید ٹیکنالوجی سے اہل فلسطین کی زندگی کو سہل بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
اہل فلسطین جو جہاں ایک طرف اپنی زندگیاں غیر محفوظ ہونے کے خطرات لاحق ہیں اور وہ پانی کی کمی اور اپنے زمین کھونے جیسے مسائل کا شکار ہیں وہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے جگہ جگہ کھڑی رکاوٹیں بھی انکے لیے ٹریفک جام جیسی ذہنی اذیت کا سبب بن رہی ہیں۔
ٹریفک سے متعلق ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے چند ذہین اور باصلاحیت فلسطینی نوجوانوں نے ایک ٹریفک ایپ تشکیل دی ہے جو کہ موبائل فون پر کارگر ثابت ہوگی۔جس کے لیے باآسانی متبادل رستوں کا معلوم کیا جا سکے گا ۔یہ ایپ ان راستوں کی نشان دہی کردے گی جہاں ٹریفک کا ہجوم کم ہوگا۔یہ ایپ ابتدائی طور پر مغربی کنارے کے رہائشیوں کے لیے کارگر ہوگی۔
اس ایپ کو استعمال کرنے سے نہ صرف مغربی کنارے کے رہائشی اپنے قیمتی وقت کی بچت کر سکیں گے بلکہ ذہنی اذیت سے بھی محفوظ رہیں گے۔
