مغربی کنارے(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے شہر طوباس کے علاقے طمون سے انتظامی بنیادوں پرچھ سال قبل حراست میں لئے جانے والے نوجوان نواف فهد بن عودة کو گزشتہ روز رہا کردیا گیا ۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات جاری کرنے والے ادارے کے مطابق چھ سال تک قید رہنے والے نواف فهد بن عودة کو نا الزام کا علم تھا اور نا اسکو کسی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے کسی کو کسی بھی وقت کہیں سے بھی انتظامی بنیاد پر حراست میں لیا جاسکتا ہے جو انسانی حقوق کی بنیادی اصول کے خلاف ہے ، انتظامی بنیادوں پر حراست میں رکھے جانے کے خلاف دو فلسطینی 35 سالہ عودۃ الحروب الخلیل اور 35 سالہ حسن العویوی کی اسرائیلی جیل میں احتجاجی بھوک ہڑتال 52 ویں روز بھی جاری ہے ۔