عبرانی اخبار ‘معارف’ کے مطابق اسرائیلی فوجی کو آنے والی چوٹ بہت معمولی نوعیت کی ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 7 کے مطابق ایک ابتدائی تفتیش نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی نے دیوار فاصل کو پار کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ کو دریافت کیا۔
اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی تلاشی لینے کے لئے ان کے پاس گئے تو ان میں سے ایک نے گشتی پارٹی کے لیڈر پر حملہ کردیا اور اس کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔
مگر دیگر میڈیا ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا جواب دے رہا تھا اور اس نے چاقو اپنے تحفظ کے لئے نکالا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین