بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایمبیسڈر ہوٹل میں ‘فلسطین امن اتحاد’ کے عنوان تلے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی میٹنگ کو روک دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوانوں کی کوششوں کو روک دیا اور ان میں سے پانچ کے شناختی کارڈ چھین لئے۔فیس بک پر جاری کردہ ایک وڈیو میں اس ملاقات کی سربراہی کرنے والی فلسطینی اتھارٹی کے فرانس میں سابق سفیر ہند خوری نے دعویٰ کیا کہ یہ ملاقات اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لئے نہیں تھی۔
مگر فلسطینی نوجوانوں نے اس کو مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ "بدقسمتی سے دھوکہ ایک نقطہ نظر بن گیا ہے۔ اسرائیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ملاقات تعلقات کی بحالی کے زمرے میں آتی ہے۔