• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی نمازیوں کی قبلہ اول میں داخلے پرپابندی، اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے:اردن

جمعرات 27-08-2015
in فلسطین
0
plf urdan
0
SHARES
2
VIEWS

اردن کی حکومت نے یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر روز مرہ کی بنیاد پر دھاووں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فلسطینی نمازیوں کی مسجد میں داخلے پرپابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان اور وزیر مملکت برائے ریاستی امور ڈاکٹر محمد المومنی نے عمان میں ایک نیوز کانفرنس کےدوران کہا کہ صہیونی ریاست کے سیکیورٹی اداروں، پولیس اور فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں عبادت سے روکنا ناقابل برداشت ہے۔ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پرعاید پابندیوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک طرف اسرائیلی افواج اور پولیس فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور دوسری جانب انتہا پسند یہودیوں کو مقدس مقام میں داخلے کی نہ صرف کھلی اجازت ہے بلکہ انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔ اردن اسرائیل کی اس دوغلی پالیسی کو کسی صورت میں قابل قبول نہیں سمجھتا۔ اسرائیل کی موجودہ پالیسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قبلہ اول کے موجودہ آئینی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔ یہودیوں کو قبلہ اول میں داخلے کی کھلی چھٹی دینا اور فلسطینی نمازیوں کو روکنا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اردنی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عمان وزارت مذہبی امور واوقاف نے بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے 52 نئے محافظ بھرتی کیے ہیں جب کہ آئندہ چند ماہ میں مزید 70 محافظ بیت المقدس بھیجے جائیں گے۔

محمد المومنی نے صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانون کے پہلے قبلہ اور عالم اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام [مسجد اقصیٰ] کی بے حرمتی سے باز رہے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول میں داخل ہونا اور اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینی نمازیوں کو روکنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.