• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مقدسات پر یہودی غنڈہ گردوں کے حملے بدستور جاری

بدھ 02-10-2013
in فلسطین
0
plf 16 aqsa
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مختلف شہروں بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسلمانوں کی املاک اور عیسائی برادری کے مقدس مقامات پر شرمناک حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتہا پسند یہودیوں نے بیت المقدس میں عیسائیوں کے ایک قبرستان کی ایک مرتبہ پھر بے حرمتی کا شرمناک مظاہرہ کیا ہے، جس کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصٰی کے جنوبی کالونی”سلوان” میں ان انتہا پسند یہودیوں نے راہ چلتے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملے کیے اور ان کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ بعد ازاں قدیم شہر میں مسیحی برادری کے لاتیننیہ قبرستان کی بے حرمتی کی گئی اور وہاں پر موجود دو فلسطینی لڑکوں کو وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

تشدد کا نشانہ بننے والے ایک پندرہ سالہ روحی حسین دعنا نے بتایا کہ میں اور میرا دوست تیسیر ابو مالیہ کو یہودیوں کے ایک گروپ نے مارا پیٹا۔ یہودی گروپ میں کوئی سات غنڈہ گرد موجود تھے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین اور بیت المقدس کے نقشے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیی علاقوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔ یہودی آباد کار وہ نقشے راہ چلتے فلسطینیوں کو دکھاتے اور ساتھ ہی انہیں اشتعال دلاتے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں آباد کیے گئے یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملے روز کامعمول ہیں۔ گذشتہ ہفتے غاصب یہودیوں نے شہر میں مسیحی برادری کے ایک قدیم قبرستان کی بے حرمتی کرتے ہوئے کئی قبروں کے نشانات مٹا دیے تھے۔ یہودیوں کی اس مذہبی غنڈہ گردی کے خلاف مسیحی برادری کی جانب سے سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.