• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مظاہرین کی سنگ باری سے دو اسرائیلی فوجی زخمی

ہفتہ 29-03-2014
in فلسطین
0
plf 2 israelis
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز فلسطینی مظاہرین کے دو الگ الگ حملوں میں کم سے کم دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی ٹی وی 10کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی نابلس میں "براکھا” یہودی کالونی کے قریب فلسطینی مظاہرین کی سنگ باری سے ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین مطابق ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے پھینکا گیا پتھر فوجی کی سر میں جالگا جس کے نتیجے میں اس کے سرسے خون کافوارا پھوٹ پڑا۔ زخمی فوجی کو فوری طورپر مرہم پٹی کی گئی جسے بعد ازاں جیپ میں فوجی چوکی میں لے جایا گیا ہے۔

صہیونی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی نابلس میں اسرائیلی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان کئی گھنٹے تک آنکھ مچولی جاری رہی۔ اس دوران ایک فلسطینی کے حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک سپاہی سر میں پتھر لگنے سے زخمی ہوا، جسے بیت تکفا میں "بیلنسون” اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

درایں اثناء مغربی کنارے میں رام اللہ کے قریب سلواد کے مقام پر فلسطینیوں کی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران فلسطینی مظاہرین کی جانب سے پھینکا گیا ایک پتھر ایک صہیونی فوجی کے سر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی فوجی کو فوری طورپر جیپ میں واپس لے جایا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.