بدھ کے روز مشتعل فلسطینی مظاہرین نے احتجاج کے دوران صہیونی فوج کی ایک چوکی پر پٹرول بموں سے حملہ کیا اور اس کا ایک حصہ نذرآتش کر دیا۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفات کیمپ کے قریب ایک فوجی چوکی پرپٹرول بم پھینکے اور پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں چوکی کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم حملے جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق فلسطینی شہریوں نے فوجی چوکی پر اس وقت حملہ کیا جب فوج مکانات منہدمی کے خلاف فلسطینیوں کے جلوس کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کر رہی تھی۔ مشتعل مظاہرین میں سے کچھ نقاب پوش نوجوانوں نے صہیونی فوجی چوکی پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے جس سے چوکی کا ایک حصہ جل گیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
