فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں قابض صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فانرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سولہ سالہ لڑکا عروہ عبدالوھاب حامد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ مشرقی رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اسوقت پیش آیا جب فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے دفاع اور بیت المقدس کے ایک 23 سالہ نوجوان عبدالرحمان الشلودی کی یہودی آباد کاروں کی فائرنگ میں شہادت کے خلاف ایک ریلی نکال رکھی تھی۔ ریلی کے دوران شرکاء نے قابض صہپونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران قابض فوجیوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سولہ سالہ عروہ حامد شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
قابض فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔