• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مساجد کی چھتوں، لائوڈ اسپیکر اذان پر پابندی کا نیا صہیونی قانون

بدھ 29-10-2014
in فلسطین
0
plf banonazan
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی شہروں میں مساجد کی چھتوں اور لائوڈ اسپیکروں پر اذان دینے پرپابندی کے لیے قانون سازی کی کوششیں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی انتہا پسند اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین کی جماعت ’’یسرائیل بیتونو‘‘ نے پارلیمنٹ میں فلسطینی مساجد میں لائوڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کا مسودہ قانون دوبارہ ایوان میں پیش کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی جانب سے شائع ایک رپورٹ میں مساجد سے بلند ہونے والی اللہ اکبر کی صداء کو ’’شور و غوغا‘‘ قرار دے کر اس کی تضحیک اور توہین کی گئی ہے اور ساتھ ہی پارلیمنٹ میں پیش کردہ اس مسودہ قانون کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں بیت المقدس کی تمام مساجد پر لائوڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔
مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس، جزیرہ نما النقب، مغربی کنارے بالخصوص الخلیل شہر میں روزانہ سیکڑوں مساجد سے بلند ہونے والی اذان کی آوازیں یہودی آباد کاروں کے لیے ذہنی اور نفسیاتی پریشانی کا موجب بن رہی ہیں۔ لٰہذا حکومت اپنے زیر انتظام علاقوں میں موجود تمام مساجد میں لاوڈ اسپیکروں پر اذان دینے پر پابندی لگائے۔

خیال رہے کہ اسی نوعیت کا ایک مسودہ قانون اسی جماعت نے دو سال قبل بھی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا تاہم اس پر بحث کا فیصلہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.