مغربی کنارے کے شہربیت لحم کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ادھر بیت لحم سے آنے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجی مرکز پر گھریلو ساختہ پٹرول بم بھی پھینکے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ مزاحمت کاروں نے بیت لحم کے مغربی جانب واقع اسرائیلی فوجی اڈے پر کم از کم تین پٹرول بم پھینکے جس کے بعد اسرائیلی فوج نے فوری طور پر حملہ آوروں کی تلاش میں آپریشن شروع کردیا تاہم اسے اس ضمن میں کوئی کامیابی نہ ملی۔
اسرائیلی ریڈیو نے بتایا کہ صہیونی اہلکاروں کی چھاپہ مار ٹیمیں ساری رات فلسطینی مزاحمت کاروں کو تلاش کرتی رہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین